0

ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم سے مدد مانگ لی


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے اراکین پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گیاور امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ڈسکہ اور وزیر آباد کے ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی اور نوشہرہ کے کے پی اسمبلی کے انتخابات میں ہم حصہ لیں گے۔ (ن) لیگ سندھ میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور حکومتی امیدوار کو شکست دیں گے۔ پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار لاکر حکومت کے خلاف ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم ثابت کرے گی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آپ میں کوئی ہمدردی نہیں تھی، کیا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بلیک میل ہو کر مظلوم مسلمانوں کے پاس گئی تھیں، وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے ہزارہ والوں کے پاس نہ جانے کی مذمت کرتا ہوں، اب وہ کوئٹہ گئے بھی تو کیا گئے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، پی ڈی ایم والوں نے وہاں جا کر انہیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، حکومت نے اسے ایک مسلک کا واقعہ بنا دیا حالاں کہ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں