0

وزیراعظم سے کوئٹہ میں مچھ متاثرین کی ملاقات


کوئٹہ: سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے مزدوروں کے لواحقین نے ملاقات کی۔مچھ متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں، ہزارہ برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیل بنایا جارہاہے، متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتاہے
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتاہے تاہم واقعے میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، 33 سے 40 افراد دہشت گردی میں ملوث ہیں، ہمیں مل کر اس سازش کو ناکام بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، کچھ دہشت گرد گروہوں اور داعش کا اتحاد ہوچکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں