0

ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈان کے بعد مرحلہ وار بحالی


کراچی: مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈان ہونے کے سبب ملک اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ہے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی مکمل بحال نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان توانائی ڈویژن نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گِدو میں 11 بج کر 41 منٹ پر فالٹ پیدا ہوا، فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50 سے صفر پر آگئی اور ملک میں بجلی کا بلیک آٹ ہے۔اسی بریک ڈان کی وجہ سے ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ رات 12 بجے کے قریب ملک کے مختلف شہروں میں بیک وقت بجلی کی فراہمی بند ہوگئی اور ملک کا 70 فیصد اندھیرے میں ڈوب گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں