0

وفاقی حکومت نے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باوزرز کراچی کے حوالے کردیئے


کراچی: گورنز سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے لئے 50 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر کے ایم سی کے حوالے کردیئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز اور باوزر حوالگی کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 50 فائرٹینڈرز اور 2 باوزر کے ایم سی کے حوالے کیے۔فائر ٹینڈرز کی حوالگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کراچی کے لیے ایک اور وعدہ پورا ہوا، فائرٹینڈرز اور بازرز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ ہیں، فائر ٹینڈر اور باذرز ایک ارب 46 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے گئے، اتنی بڑی تعداد میں کبھی فائر ٹینڈرز نہیں خریدے گئے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 40 میں سے صرف 11 فائر انجن کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے فائر ٹینڈر عالمی معیار کے ہیں، ان میں 18 ہزار لیٹر گنجائش کے دو جدید ترین واٹر بازرز بھی شامل ہیں، اس معیار کے فائر ٹینڈرز کراچی میں پہلے نہیں آئے، واٹر باوزرز میں جدید پمپس نصب ہیں، جو آگ بھی بھجا سکیں گے، فائر انجنز کی دیکھ بھال ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں