0

دفتر میں دوسری بار ٹوائلٹ جانے والوں پر جرمانہ


بیجنگ: سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک چینی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اس نے دفتری اوقات میں دوسری بار ٹوائلٹ جانے والے ملازمین پر جرمانے کرنا شروع کردیئے ہیں۔انپو الیکٹرک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی اس چینی کمپنی نے ایک نوٹس کے ذریعے اپنے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دفتر میں کام کے دوران صرف ایک بار ہی ٹوائلٹ جاسکتے ہیں؛ اور اگر کوئی ملازم ایک دن میں دوسری بار ٹوائلٹ جائے گا تو اسے 20 یوآن (تقریبا 500 پاکستانی روپے) جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔کمپنی کے کسی نامعلوم ملازم نے یہ نوٹس چینی سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کرا دیا جس کے بعد اس کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے جواب میں انپو کمپنی کا کہنا ہے کہ سست اور کاہل ملازمین اکثر اوقات کام سے بچنے کیلیے بار بار ٹوائلٹ میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور مزے سے سگریٹ پیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کام کا ہرج ہوتا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جرمانیکی رقم ملازمین کی تنخواہ میں سے نہیں کاٹی جارہی بلکہ سالانہ اور ششماہی بونس میں سے کٹوتی کرکے وصول کی جارہی ہے۔کمپنی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم اپنے شعبے کے سربراہ کی تحریری اجازت سے دن میں کئی بار ٹوائلٹ جارہا ہے تو اس پر جرمانہ نہیں کیا جاتا۔یہ مقف سامنے آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے کمپنی کی حمایت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ نکمے اور کام چور ملازمین نے انپو کمپنی کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں