0

فورسز کی کارروائی میں 16 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی


کراچی: فورسز نے آپریشن میں 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کانٹر نارکوٹکس آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے بحرعرب کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے، اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں