0

پاور بریک ڈاون؛ نیپرا نے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی


اسلام آباد: نیپرا نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ نیپرا نے ہفتے کی رات ملک بھر میں پاور بریک ڈاون کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی نیپرا کے اعلی افسران کے علاوہ پاور سیکٹر سے وابستہ ماہرین اور انجینئرز پر مشتمل ہوگی، اور کمیٹی ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والے پاور بلیک آوٹ کی وجوہات اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لیے سفارشات بھی دے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی ای او گدو پاور حماد عامر ہاشمی نے بھی ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کیے، ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے بتایا کہ اولڈ گدو پاورپلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی، اور ۔ بریک ڈان گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں