0

کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، صدر عارف علوی


اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حاجی طاہر نوید کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی خصوصی افراد کو انکی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔صدر پاکستان نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل سے آگاہ اور کاروباردوست ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے مثبت علامت ہیں۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کے دوران کاروباری اور کمزور طبقات کیلئے 1.2 کھرب کا معاشی پیکج فراہم کیا، اور کورونا کے دوران معیشت کو وبا کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے کھلا رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں