0

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سے سپاہی شہید؛ پاک فوج کا بھرپورجواب


راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیزفائرمعائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پرشدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔دوسری جانب پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں