0

دماغی چوٹ سے مفلوج شدہ ہاتھوں کو بحال کرنے کا نیا طریقہ کامیاب


واشنگٹن: فزیو تھراپی اور غیر تکلیف دہ طریقے سے اعصاب کو تحریک دے کر دماغی چوٹ کے بعد مفلوج ہوجانے والے مریضوں کے ہاتھوں اور بازوں کی حرکات کو جزوی طور پر بحال کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد حرام مغز میں چوٹ لگ جانے کے بعد ہاتھوں اور بازوں کی حرکات سے محروم ہوکر، کھانے، پینے اور دیگر امور انجام دینے سے قاصر رہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے چھ افراد پر اسے آزمایا ہے جس کے بعد ان کے ہاتھ اور بازو جزوی طور پر کام کرنے لگے اور چھ ماہ تک اس کے اثرات برقرار رہے۔ یہ تحقیق آئی ای ای ای ٹرانزیکشن آن نیورل سسٹمز کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ علاج کے بعد ماہرین چھوٹی ٹیبل ٹینس گیند کے ساتھ ساتھ باریک موتی اٹھانے کے بھی قابل ہوگئے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔اس تحقیق کی سربراہ فاطمہ انانسی ہیں جو کمپیوٹر اور الیکٹریکل انجینئرنگ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں ہم حیرت انگیز نتائج کی توقع نہیں کررہے تھے کیونکہ ہر شخص میں بحالی کی شرح مختلف ہوتی ہے تاہم پہلی مرتبہ 6 افراد کے نتائج سے ہم حیران اور نہایت پرامید ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں