0

عامر کا ایک بار پھر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ میں واپسی سے انکار


لاہور: محمد عامر نے ایک بار پھر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ میں واپسی سے انکار کردیا۔پیسر کا کہنا ہے کہ میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ اس منیجمنٹ کے مائنڈ سیٹ کا ہے،کھلاڑیوں کو عزت نہیں دیں گے تو ٹیم اسی طرح پرفارم کرے گی۔ میں اپنا فیصلہ کرچکا ہوں لیکن یہی کہوں گا کہ سوچ کا انداز تبدیل کرلیںِ تاکہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کا معاملہ ہے ہی نہیں، لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آسکتا تھا۔ کئی کرکٹرز اپنے کیریئرز میں ایسا کرتے رہے ہیں۔ میں نے 5سال تک سخت محنت کرتے ہوئے کم بیک کیلیے انتظار کیا، صبر کرسکتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں