0

فواد چوہدری اورمفتی پوپلزئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی


اسلام آباد: جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔رکزی روئت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس موقعے پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے۔ مفتی شہاب الدین اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزارت مذہبی امور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے اجلاس کے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما و مسالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں