0

مولانا فضل الرحمان اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں، وزیر داخلہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پرویز خٹک، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو جس اسمبلی پر اعتراض ہے اس کے الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہے تاہم ہمیں توقع ہے کہ اپوزیشن کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی، آج ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو خدا کی مدد اور عوام کی حمایت حاصل ہے، دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے 40 ہزار بندوں کے دستخط پیش کیے جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ابھی تک اپنی فارن فنڈنگ کیس میں ایک چیک بھی پیش نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں