0

کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، 33 ہزار سے زائد فعال کیسز


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار 650 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 097 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4746 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39 ہزار 624، بلوچستان میں 18 ہزار 488، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں