0

گوشت خور تین ماہ سبزیاں کھائیں اور 68 ہزار ڈالر انعام پائیں


لندن: بعض لوگ اپنی صحت کی وجہ سے یا ماحول دوستی کی باعث سبزی خور ہوجاتے ہیں لیکن اب ایک برطانوی کمپنی نے اس عادت کو ترک کرنے کے لیے خطیر رقم کا اعلان کردیا ہے۔برطانیہ میں غیر حیوانی اجزا سے کھانے تیار کرنے والی کمپنی وائبرینٹ ویگن نے اپنی سبزیجاتی کھانوں کی مشہوری کے لیے 50 ہزار برطانوی پانڈ یعنی 68 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعام اس مسلسل گوشت خور کو دیا جائے گا جو 90 روز تک اس کا ناغہ کرکے صرف سبزیوں پر گزارا کرسکے۔ اس طرح یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ کے برابر بنتی ہے۔
اس کے لیے ریستوران نے پہلے 1500 گوشت خور خواتین و حضرات کا سروے کیا اور اس کے بعد مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گوشت چھوڑ کر سبزی کھانے والی حقیقی مثالیں چاہتے ہیں تاکہ مزید برطانوی باشندوں کو اس جانب راغب کیا جاسکے۔ کمپنی کے مطابق خود لوگ بھی گوگل پر سبزیوں والے کھانے کو تلاش کررہے ہیں اور 2017 کے مقابلے میں سال 2020 کے دوران اس میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں