0

بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز


نئی دہلی: دنیا بھر میں امریکا کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مقامی سطح پر تیار کردہ 2 کورونا ویکسینز لگائی جائیں گی جب کہ یہ دنیا میں سب سے بڑی انسداد کورونا مہم ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ نرس سانتا روئے کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگا کر ملک بھر میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔بھارتی وزارت صحت نے دعوی کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم اور الیکشن مہم کے آزمودہ ماڈلز کو استعمال کیا جائے گا جس کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ طبی عملے کی ٹیم بنائی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 3 کروڑ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور پھر عام شہریوں کی باری آئے گی۔دور دراز دیہاتوں میں محفوظ حالت میں ویکسین کی فراہمی کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر ریفریجریشن کا انتظام کیا ہے جب کہ پورے ملک میں ترسیل کے لیے ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی سیکیورٹی کا بھی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں