0

یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے


سان فرانسسکو: یوٹیوب نے حال ہی میں مخصوص ہیش ٹیگ ویڈیوز کے لیے علیحدہ پیج کا اعلان کیا تھا اور اب اس نے دو شاندار فیچر پیش کئے ہیں جو یوٹیوبر کے لیے بھی نہایت مددگار ثابت ہوسکتیہیں۔ان میں سے ایک فیچر ویڈیو میں موجود آئٹم یا اشیا کو ٹیگ کرنے کا ہے اور دوسرا فیچر یہ ہے کہ کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے آپ فوری طور پر 24 گھنٹے اس کی مقبولیت اور دیگر تفصیلات کا احوال معلوم کرسکتے ہیں۔ویڈیو ٹیگ فیچربعض اہم یوٹیوبرز اور ویڈیو بنانے والے اداروں کوپلیٹ فارم کی طرف سے دعوت دی گئی ہے کہ وہ ویڈیو کے اندر ہی موجود مختلف اشیا کو ٹیگ کرسکتے ہیں۔ اس میں کوئی کتاب بھی ہوسکتی ہے، کوئی فون یا کوئی فرنیچر بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ مثلا اگرکوئی یوٹیوبر کسی فون اور اس سے منسلک آلات پر گفتگو کررہا ہے تو وہ ویڈیو کے دوران ہی ٹیگ کرکے اس کی تفصیلات ، ویب سائٹ یا قیمت وغیرہ شامل کرسکتا ہے۔یوٹیوب کے مطابق اس طرح ایک جانب تک ای کامرس اور یوٹیوب سے ویڈیو سے براہِ راست خریداری کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب یوٹیوبر کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ یوٹیوبر کے باضابطہ بیان کے تحت جن اشیا کو ٹیگ کیا جائے گا وہاں شاپنگ بیگ آئکن آجائے گا جو ویڈیو کے بائیں کنارے پر دیکھا جاسکے گا۔ اس پر کلک کرکے خریداری کے آپشن اور دیگرتفصیلات کو شامل کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں