0

مردوں کی آوازیں سننے والے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، تحقیق


لندن: برطانوی سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ جو لوگ مردوں کی آوازیں سننے کے دعویدار ہوتے ہیں، ان کی یہ کیفیت عموما نوجوانی سے ایسی ہوتی ہے اور وہ اپنی دنیا میں مگن رہنے والے بھی ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ صرف مشرق ہی نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بھی ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مرحومین کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور وہ ان سے باتیں بھی کرتے ہیں۔ البتہ، مردوں کی آوازیں صرف وہی سنتے ہیں جبکہ آس پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو ایسا کچھ بھی سنائی نہیں دیتا۔ایسے دعووں کو اکثر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور فراڈ کہہ کر نظر انداز بھی کردیا جاتا ہے لیکن نفسیاتی اور سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ کر ہمیں شدید نوعیت کے جذباتی صدمات یا دماغی چوٹ کے بعد پیدا ہونے والی اسی نوعیت کی کیفیات کے بارے میں جاننے میں خاصی مدد ملے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں