0

ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص


اسلام آباد: 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب ایک لاکھ 50 ہزار 889، خیبرپختونخوا 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640 کیس، اسلام آباد 40 ہزار 304، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 کیسز رپورٹ اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں