0

وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان


وانا: وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں فوری طور پر 3جی اور 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو آگے لے کر آئیں، جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے، اقتدار میں آنے سے پہلے میانوالی میں نمل یونیورسٹی قائم کی تھی،جنوبی وزیرستان میں بھی اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں، اگر انہیں اچھی تعلیم و فنی تربیت دی جائے تو وہ ناصرف اپنے خاندان بلکہ ملک کو بھی معاشی لحاظ سے اوپر لے جائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی اس علاقے میں ہوئی، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح سے مدد کی جائے، یہاں کے نوجوانوں کو سب سے زیادہ ضرورت روزگار کی ہے۔ آئندہ سال یہاں کے نوجوانوں کو اور زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں