0

کیا مصر کے فرعون خود بھی مصوری کرتے تھے؟


نیویارک: قدیم مصری فرمانروا فرعون اگرچہ بنی اسرائیل، اہرام اور ممیوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن انٹرنیٹ پر آج کل وائرل ہونے والی رنگ تختی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہ باقاعدہ مصوری بھی کیا کرتے تھے۔3400 سال قدیم، یہ شاہی رنگ تختی (کلر پیلٹ) ایک سالم ہاتھی دانت سے بنائی گئی ہے جس میں چھ رنگوں کیلیے چھوٹے چھوٹے خانے بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ یہ رنگ تختی 1923 میں لارڈ کارناروون نے دریافت کی تھی لیکن 1926 میں نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ نے خرید لیا تھا۔ تب سے یہ رنگ تختی وہیں محفوظ ہے۔یہ تختی اس وجہ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ نہ صرف بالکل صحیح سالم ہے بلکہ اس میں رکھے گئے رنگ بھی آج تک خاصی محفوظ حالت میں ہیں: نیلا، ہرا، پیلا، لال، کالا، سفید اور کتھئی۔رنگ تختی کے بالائی حصے پر مصر کی مخصوص تصویری تحریر (ہائیروگلف) میں دو نام (ایمنہوتپ سوم اور نبماتری) اور ری کا پیارا کی عبارت موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں