0

فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید


کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور مریم نواز کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا، مریم کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی، وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے، پہلی بار کسی وزیر داخلہ نے ریڈ زون جانے کی اجازت دی ہے، جو کچھ بھی ہو مولانا فضل الرحمان کو خبر دینا چاہتا ہوں کہ معاملات آپ کے گلے پڑنے جا رہے ہیں، اور آپ سب سے زیادہ سیاسی خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گی،ان لوگوں نے پہلے بھی مولانا سے ہاتھ کیا تھا اور اب بھی کریں گے۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ شہریوں کو روزانہ مفت شناختی کارڈ جاری کریں گے، پاسپورٹس میں چپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پاسپورٹ میں چپ لگا کر ای پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، شہریوں کی شکایات بھی دور کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں