0

پروگرامرز نے بٹ کوائن مائننگ کمپیوٹر کو مرغی خانے کا ہیٹر بنا دیا


نیو یارک: امریکا میں بعض من چلے پروگرامرز نے بٹ کوائن کی مائننگ کرنے والے کمپیوٹروں کو مرغی خانوں کو گرم رکھنے کیلیے ہیٹر کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (Bitcoin) بنانے کیلیے طاقتور کمپیوٹر کے ساتھ اضافی گرافکس پروسیسنگ یونٹ (جی پی یو) استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ ریاضیاتی معمے حل کرنے پڑتے ہیں۔ اس عمل کو ڈیٹا مائننگ کہا جاتا ہے اور اسی بنا پر بٹ کوائن تیاری بھی مائننگ کہلاتی ہے۔البتہ مائننگ کے دوران کمپیوٹر کا جی پی یو بہت زیادہ بجلی کھاتا ہے اور بہت زیادہ گرم بھی ہوجاتا ہے۔ لہذا اسے ٹھنڈا رکھنے کیلیے بھی اضافی بندوبست کرنا پڑتا ہے۔اکثر پیشہ ور بٹ کوائن مائنرز ایک ساتھ کئی جی پی یوز استعمال کرتے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ بٹ کوائنز کی مائننگ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں