0

کیا بجلی کے دماغی جھٹکے شدید ڈپریشن کا علاج بن سکتے ہیں؟


کیلیفورنیا / سان فرانسسکو: ایک حالیہ تحقیق میں امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں کو بجلی کے معمولی دماغی جھٹکے دے کر شدید ڈپریشن تک ختم کیا جاسکتا ہے۔البتہ اس طریقے کے مثر ہونے کیلیے ضروری ہے کہ متعلقہ مریض ایک مخصوص کیفیت میں ہو جبکہ دماغ کے خاص حصوں کو یہ ہلکے برقی جھٹکے بہت احتیاط سے دیئے جائیں۔فی الحال یہ تحقیق صرف ایک مریض پر کی گئی ہے جس کی تفصیلات نیچر میڈیسن کے تازہ ترین شمارے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع ہوئی ہے۔ لہذا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ڈپریشن کے علاج کا یہ طریقہ کب تک عوام کیلیے دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ ڈپریشن (اضمحلال) کی بعض کیفیات اتنی شدید ہوتی ہیں کہ ان میں کسی طرح کی اینٹی ڈپریسنٹس (ڈپریشن کا علاج کرنے والی دوائیں) کھانے سے بھی افاقہ نہیں ہوتا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں