0

اس سال بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم سندھ


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس بار بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔کراچی میں سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز سندھ، تمام نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، محکمہ تعلیم کے اعلی افسران، بورڈ و یونیورسٹیز کے چئیرمینز و سیکریٹری سمیت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کو کھولنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امتحانات کے شیڈول اور سلیبس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ ہم کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے ہمیں امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے، نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا، کوووڈ کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا، ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں