0

براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے


کراچی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے براڈ شیٹ انکوائری کے سربراہ عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کا سربراہ کیا ملک قیوم کو بنائیں؟۔کراچی کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس اب کہنے کے لیے کچھ نہیں بلکہ سیاست کرنے کے لیے ختم نبوت، کشمیر اور اسرائیل تین موضوع ہیں، حالانکہ عمران خان نے جتنا یواین میں کشمیر کا کیس لڑا کسی اور نے نہیں لڑا، وزیراعظم نے مودی کو ہٹلر کے نام سے متعارف کرایا ہے، مجھ سے زیادہ اس ملک میں کشمیر ایشو کو کوئی نہیں سمجھتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائداعظم کے مزار پر خطاب کرنا قیامت کی نشانی ہے، گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے والے کیسے مزار قائد پر بو ل سکتے ہیں، تاریخ پڑھیں انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے قائداعظم کو کیا کیا کہا تھا، آپ جو مرضی کر لیں آپ کا دور اقتدار نہیں آئے گا، مولانا سمجھ رہے ہیں (ن) لیگ کے ساتھ مل کر سیاسی کردار بن جائے گا، ان کی 5 یا 6 سیٹیں ہیں ان کا کوئی رول نہیں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں