0

برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا


کوسٹاریکا: حقیقت سے انتہائی قریب تر کچھوا روبوٹ کی بدولت شمالی بحرالکاہل کیعلاقیکوسٹا ریکا کے ساحلوں پر کئی سو کچھووں کی شاندار ویڈیو بنائی گئی ہے جو اس سے قبل روایتی فوٹوگرافی کی بدولت ممکن نہ تھی۔ اس کے علاوہ دستاویزی فلم میں روبوٹ پرندہ بھی استعمال کیا گیا ہے جس کی ٹیکنالوجی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ایک دن میں 20 ہزار تک مادہ کچھوے انڈہ دینے آتی ہیں اور 15 سے 20 برس قبل وہ سب اسی انڈوں سے نکلی تھیں کیونکہ کسی علاقے میں انڈوں سے نکلنے والے کچھوے کے بچوں میں موجود مادائیں، اسی ساحل پر انڈے دینے آتی ہیں۔روبوٹ کچھوے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ساحل پر جاکر اس نے مصنوعی انڈے دیئے جنہیں الکیکٹرانک جاسوس انڈے بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس کے پیٹ میں برقی انڈے بھرے گئے تھے اور ہر انڈے میں جدید ترین کیمرے نصب تھے۔ یہ سارا اہتمام پی بی ایس نووا کی سائنسی فلم کے بارے میں تھا اور جب روبوٹ اور انڈوں سے لی گئی شاندار فوٹیج سامنے آئی تو ایک دنیا حیران رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں