0

جسمانی کھنچا والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار


کینیڈا: بلندفشارِخون (ہائی بلڈ پریشر) کے مریض متوجہ ہوں کہ اب ماہرین کا اصرار ہے کہ بلڈ پریشر معمول پر رکھنے کے لئے بدن میں کھنچا کی ورزش بسا اوقات جاگنگ اور واکنگ سے بھی مثر ثابت ہوسکتی ہیں۔اب ان کا مشورہ ہے کہ جاگنگ اورواکنگ کو جاری رکھیں اور ساتھ میں کچھ وقت بدن میں کھنچا کی ورزش کے لیے نکالیں۔ اس عمل کواسٹریچنگ کہتے ہیں جسے یوگا کی طرح مختلف انداز میں اختیار کیا جاسکتا ہے۔یہ تحقیق کینیڈا کی یونیورسٹی آف سسکواچن میں انسانی حرکات کے ماہر، فل چائلی بیک نے کی ہے۔ ان کے مطابق بدن کو پھیلانیاور کھینچنے سے جسم کے مختلف حصوں میں چھوٹی بڑی رگیں بھی کھنچتی ہیں۔ اس عمل سے رگیں اور نسیں مزید لچکدار ہوجاتی ہیں جن میں خون کا بہا بہترہونے لگتا ہے۔ اس کا لامحالہ اثر بلڈ پریشر میں کمی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں