0

منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی


اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی تاہم سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے ہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں