0

پی ڈی ایم کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر منائیں گے، بلاول بھٹو


لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو ہٹانے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم اپنے اتحادیوں کو اس حکمت عملی پر منائیں گے، حکومت کا جتنا پسینہ ہماری چائے کی دعوتوں سے نکلے گا اتنا ہمارے 10، 10 جلسوں سے اثر نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سیحکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوری،آئینی اور قانونی طریقے سے بھیجیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں معیشت کو اتنانقصان نہیں ہوا جتنا گزشتہ 2سال میں ہوا، حکومت ڈنڈے سے ملکی معیشت اور انڈسٹری چلا رہی ہے، لیکن سندھ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں