0

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھامحسوس کیا جارہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونیکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں