0

بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو پیش کریں۔احسن اقبال اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت براڈ شیٹ کے حوالے سے کوراپ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس معاملے نے احتساب کی اصلیت کھول دی ہے، دنیا پریشان ہے کہ یہ کیسی ریاست ہے جس میں ایسے بھونڈے معاہدے کئے جاتے ہیں کہ بغیر کوئی محنت کئے کسی فریق کو 20 فیصد حصہ دے دیا جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے اس معاملے پر عملدرآمد کے لئے پھرتی دکھائی اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی رقم ہائی کمیشن کے اکاونٹ میں رکھ دی، پی آئی اے کا معاملہ بھی ثالثی عدالت میں ہے لیکن ایک جہاز کی لیز کی رقم جمع نہیں کروائی جاتی اور سینکڑوں مسافروں کو غیرملکی ایئرپورٹ پر خوار کیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب براڈ شیٹ کے معاملے پر بھرپور پھرتی دکھائی جاتی ہے، جہاز والے معاملے میں بھی ذرا پھرتی دکھا لی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں