0

علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، ان کی بدتمیزی پر وزیراعظم کو خفیہ خط لکھا تھا وہ خط میڈیا پر کیسے آیا؟ وزیراعظم خود تحقیقات کریں۔ہم کراچی سمیت سندھ بھر کی ترقی کے خواہاں ہیں تاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آئین سے نابلد وزیراعظم اور ان کے وزرا اس میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر نہ انہیں اس وقت کوئی جواب دیا اور نہ ہی یہ بات ہماری جانب سے کہی گئی تاہم ایک خفیہ خط وزیر اعلی سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھا گیا اس کو نہ صرف اس بات کو لیک کیا گیا بلکہ اسے میڈیا میں دیا گیا۔یہ بات انہوں ںے ہفتہ کو اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی، علی راشد، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کراچی کے مختلف علاقوں کے سابقہ ایم کیو ایم کے جوائنٹ، یونٹ اور سیکٹر انچارجز و ممبران محمد کاشف، نوید الرحمان، زاہد پاشا، حیدر علی، فیصل سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں