0

کوروناوبا؛ مزید 43 افراد جاں بحق؛ مجموعی اموات 11 ہزار سے زائد


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 765 لاکھ02 ہزار 380 ہوگئی ہے۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 927 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ39 ہزار 935 ، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں