0

کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟


لندن: مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے الگ الگ سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کووِڈ 19 وائرس کی نئی اقسام ہمارے قدرتی دفاعی نظام (امیون سسٹم) کو دھوکا دے کر موجودہ کورونا ویکسینز کو ناکارہ بھی بنا سکتی ہیں۔تحقیقی جریدے نیچر کی ویب سائٹ پر ایون کال اوے کی ایک تازہ رپورٹ میں گزشتہ چند دنوں میں شائع ہونے والے طبی مقالہ جات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی بعض نئی اقسام خود کو اتنا زیادہ تبدیل کرچکی ہیں کہ امیون سسٹم کو انہیں پہچاننے ان کا خاتمہ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ان میڈیکل ریسرچ پیپرز کے مطابق، یہ کیفیت کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے اور ویکسین لگوانے والے، دونوں طرح کے افراد میں دیکھی گئی ہے۔البتہ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اول تو یہ تمام تحقیقی مقالہ جات پری پرنٹ سرورز پر شائع ہوئے ہیں، یعنی متعلقہ ماہرین نے ان پر کڑی نظرِ ثانی نہیں کی ہے؛ اور دوم یہ ان میں رضاکاروں کی محدود تعداد اور امیون سسٹم کے محدود پہلوں کی بنیاد پر یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں