0

بہت زیادہ سیب کھانے کے ممکنہ نقصانات


لندن: کہاوت مشہور ہے کہ ایک سیب روزانہ، ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، لیکن یاد رہے کہ اگر سیب جیسے صحت بخش پھل کی زائد مقدار کھائی جائے تو اس کے بھی مضراثرات رونما ہوسکتے ہیں کیونک زیادتی ہر شے کی بری ہوتی ہے۔یب وٹامن سی، ریشوں (فائبر) اور پوٹاشیئم کا خزانہ ہوتا ہے اور اپنے گوناگوں غذائی اجزا کی وجہ سے جسمانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے لیکن بعض صورتوں میں ضرورت سے زائد سیب کھانے سے جسم پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ آئے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔1: کتنے سیب روزانہ کھائیںضروری ہے کہ روزانہ ایک سے دو سیب کھانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اوسطا اس سے زائد سیب کھانے سے مضر ضمنی اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ ان کا مختصر تذکرہ ہم نیچے کررہے ہیں۔2: ہاضمے کے مسائل فائبر یا ریشے ہمارے لیے بہت مفید ہیں لیکن ان کی زائد مقدار ہمیں شدید متاثر کرسکتی ہے۔ عمر، جنس اور طبعی کیفیات کی بنا پر روزانہ 20 سے 40 گرام فائبر بہت ہے تاہم اگر کوئی 70 گرام سے اوپر فائبر کھاتا ہے تو اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔ لیکن ٹھہریئے کہ فائبر کی اتنی مقدار کے لیے آپ کو 15 سیب روزانہ کھانے ہوں گے جو باالفاظِ دیگر ناممکن ہے۔
اگرآپ زائد سیب کھائیں گے تو اس سے لامحالہ ہاضمے کی خرابی کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں