0

گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، انہیں سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے، پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، وہ بکھر جائیں گے جس کا آغاز ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے، پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں