0

31 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود خاتون صحت مند


جے پور: بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا 5 ماہ میں 31 بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔راجستھان سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون کا گزشتہ سال اگست سے مسلسل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے۔ اس دوران ان کے 14 بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ بھی کروائے گئے جن سب میں کورونا وائرس مثبت آیا۔مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں اور اس کی دیکھ بھال کے لیے کوئی قریبی رشتے دار بھی موجود نہیں۔ اس لیے خاتون کو بھرت پور میں سماجی تنظیم اپنا گھر کے بنائے سینٹر میں رکھا گیا ہے اور مسلسل 5 ماہ سے وہ قرنطینہ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں