0

اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں


مینلوپارک: گوگل کی ایک عادت ہے کہ وہ کسی تشہیر کے بغیر اپنے یوزر انٹرفیس اور ڈیزائن کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔ لیکن اب اسے نے فون پر اپنے سرچ انجن کو ایک نیا ڈیزائن دیا ہے جسے اس نے ببلیئر، بانسیئراور گوگلیئر کہا ہے۔اس نئے انٹرفیس کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا لیکن بعض صارفین کو اس کی جانچ کی سہولت دی گئی ہے۔ گوگل کیتجزیہ کاروں کے مطابق اس کا نیا ڈیزائن دیکھنے میں بہت اچھا ہے۔گوگل نے فون سرچ انجن کا انداز پانچ سال بعد بدلا ہے جس میں ہر سیکشن کے درمیان فاصلوں کو کم کیا گیا ہے اور نتائج بھی کم کئے گئے ہیں۔ اس طرح گوگل ڈیزائنر نے جگہ کی کمی بیشی کو کام میں لاتے ہوئے اسے نگاہوں کیلیے مزید قابلِ قبول بنایا ہے۔ کئی جگہوں پر فونٹ کو گوگل ہی کے ایک دوسرے فونٹ سیبدلا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں