0

خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں


پیرس: کووڈ 19 کی وبا میں ہاتھوں کو کورونا وائرس سے ممکنہ طور پر صاف کرنے والے مائعات (ہینڈ سینی ٹائزر) اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن اسکولوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر رکھے یہ سینٹی ٹائزر بچوں کی جلد اور بالخصوص آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔فرانس میں ایک واقعہ ہوا جس میں ایک بچے کی آنکھوں میں ہینڈ سینی ٹائزر چلاگیا اور اسے ہسپتال میں داخل کرانا پڑگیا۔ اس کے بعد ایک مطالعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو اگر سینیٹائزر کا استعمال نہ سکھایا جائے تو اس کے مضراثرات نمودار ہوتے ہیں۔فرانس میں واقع، فرینچ پوائزن سینٹر نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے 24 اگست 2020 کے دوران بچوں میں سینی ٹائزر سیآنکھوں کے متاثر ہونے کے واقعات سات گنا بڑھے ہیں۔ اس دوران 16 بچوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ دو بچوں کی آنکھوں میں کیمیکل جانے سے خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی کہ ان کی آنکھوں کے قرنیہ میں بافتیں (ٹشوز) کی پیوندکاری کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں