0

مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا وہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا۔ پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے۔ اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔ ان کے جلسوں میں عوام نے کوئی دل چسپی نہیں لی۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا ۔مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں۔ آئی ٹی کے وزیر سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماوں کو ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں