0

مولانا شیرانی اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پرغور


کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد شیرانی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو اپنے نام سے رجسٹرڈ کرانے پر مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2008 اور 2013 میں جمعیت علمائے اسلام کا نام فضل الرحمان گروپ کے اضافے کے ساتھ رجسٹرڈ کیا، جب کہ جماعت کا نام جمیعت علمائے اسلام پاکستان تھا، الیکشن کمیشن نے یہ سب کسی کی خواہش پر کیا، اور اس نے نہ دستور کا خیال رکھا نہ ہی جماعت کا نام دیکھا، الیکشن کمیشن نے ہر بار خلاف ورزی کی اور جمعیت کے نام تبدیل ہوتے رہے۔مولان شیرانی نے بتایا کہ 2013 میں ہمارے ساتھی ڈاکٹر عبدالعزیز نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ سننے میں آیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نام سے پاکستان ہٹا کر فضل الرحمان لگادیا گیا ہے، اور اس کا مطلب ایک گروپ ہے۔ لیکن مولانا فضل الرحمان نے مجلس عمومی میں اعلان کیا کہ جمعات کو کوئی گروپ نہیں بلکہ ایک ہی جماعت ہے اور اس کا نام جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں