0

کورونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاونٹ پائیں، ریسٹورینٹس کا انوکھا اقدام


ابو ظہبی: دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کے لیے 10 سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہے جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورینٹس نے اپنے ایسے صارفین کے لیے ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے جو کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورینٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں