0

حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا


اسلام آباد: این سی او سی نے ویکسین لگانے کیلئے ایک انتہائی جامعہ پلان مرتب کر لیا جس کے تحت خواہش مند 1166 پر ایس ایم ایس یا نمز کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر بتا کر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے حمکت عملی کو آخری شکل دیدی ہے۔ وفاق نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کی روشنی میں مرتب کیا ہے۔ ویکسی نیشن کا آغاز جلد ہی متوقع ہے۔اس حوالے سے ین سی او سی میں قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل (NVACC) قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے میں نیشنل امیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم (نمز) کو قومی سطح پر چلایا جائے گا۔ یہ سیل این سی او سی میں قائم کیا گیا ہے جب کہ معاونت کیلئے صوبائی، ضلعی ویکسینیشن انتظامیہ اور کوآرڈینیشن سیلز کے علاوہ ملک بھر میں اڈلٹ ویکسین سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں