0

شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کی صحافیوں سے بات چیت پر وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز برہم ہو گئے، اور شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیاشبلی فراز نے شہبازگل سے کہا کہ آپ صحافیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے، آپ بھی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں آجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں