0

عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کے لیے بہتر ہوگا وہ خود کو براڈ شیٹ کی تحقیقاتی کمیشن سے الگ کرلیں۔لاہور میں کھوکھر پیلس کو مسمار کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان خود کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے، ہم 4 سال سے ظلم کو برداشت کرتے آرہے ہیں، رہنماں نے ظلم اور جبر کے باوجود وفاداریاں بدلنے سے انکار کردیا، جبر کے باوجود ہم سب متحد ہیں، قبضہ مافیا تو خود حکومت ہے، الیکشن میں ڈاکا ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہے؟، حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے، یہ لوگ مسلم لیگ کو چھوڑ کر اپنی پارٹی پر توجہ دیں، انہوں نے تمام ہتھکنڈے آزما لیے کچھ نہیں ہوا، اب ان کی باری ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے، جب عمران خان کمزور ہوں گے تو ان کی پارٹی بھی ختم ہو جائے گی، اگر ہم حکومت کو 5 سال دینا بھی چاہیں تو حکومت خود تیار نہیں، حکومت اپنی حرکتوں سے ہی 5 سال پورے نہیں کرے گی، لیکن ہم ان کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دیں گے، ان کو اپنی کارکردگی کا بوجھ اٹھا کر عوام کے سامنے جانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں