0

لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا


ہانگ کانگ: لالچی گرل فرینڈز سے پریشان ایک آدمی نے آخرکار ایک قدِ آدم گڑیا کو اپنی گرل فرینڈ بنا لیا اور پچھلے دو سال سے وہ اس کے ساتھ خوشی خوشی رہ رہا ہے۔یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ ہانگ کانگ کے 34 سالہ شہری، شائی تیانرونگ کا سچا واقعہ ہے جو پچھلے دو سال سے موچی نامی ایک گڑیا گرل فرینڈ کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرا رہا ہے۔تیانرونگ کا کہنا ہے کہ موچی سے پہلے اس نے کئی گرل فرینڈز بنائیں مگر ان کی فرمائشیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی تھیں کبھی انہیں نیا اور مہنگا اسمارٹ فون چاہئے ہوتا تھا تو کبھی وہ اس سے نئے کپڑوں اور میک اپ کے سامان کی فرمائش کرتی رہتی تھیں۔اسی پر بس نہیں بلکہ وہ ہر وقت اس سے توجہ کا تقاضا کرتی رہتی تھیں اور جب دل چاہتا تھا، اس کے کام میں دخل اندازی کردیا کرتی تھیں۔یکے بعد دیگر، کئی گرل فرینڈز کے ساتھ ایک جیسا تجربہ ہونے کے بعد آخرکار تیانرونگ نے اکیلے رہنے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران ہانگ کانگ کے ایک مقامی اسٹور پر اسے انسانی قد و قامت جتنی گڑیا نظر آئی جو اگرچہ سلیکون (silicone) سے بنی تھی مگر بالکل جیتی جاگتی لڑکی کی طرح دکھائی دیتی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں