0

ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور


نیویارک: انٹرنیٹ پرشراکتی چندے کی مشہور ویب سائٹ انڈی گوگوپرماحول دوست اور سبزاسمارٹ فون کے لئے مدد کی مہم شروع کی گئی تو صرف چار گھنٹے میں ہی اس پروجیکٹ کی مطلوبہ رقم جمع ہوگئی جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔اس کے بعد ٹیراکیوب ٹو ای کے پروٹوٹائپ پر کام شروع ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یہ کمپنی ٹیراکیوب ون بھی پیش کرچکی ہے۔ اس کی بیٹری بار بار بدلی جاسکتی ہے۔ فون کے اکثر اجزا ری سائیکل (بازیافت) ہونے کے قابل ہیں۔ اس کا بیرونی خول بھی فوری دھیرے دھیرے گھل کر ختم ہوجاتا ہے اور مکمل طور پر بایوڈگریڈایبل ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ خراب ہونے کی صورت میں آپ خود اس کی مرمت بھی کرسکتے ہیں۔اس بار ٹیراکیوب ٹوای خریدنے پر چار سال کی گارنٹی دی جارہی ہے لیکن یہ مخصوص ممالک کے لیے ہوگی جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ، پولینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔ اس میں بیٹری کو فون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بیٹری بار بار تبدیل کی جاسکتی ہیں اور آپ کمپنی سے اضافی بیٹری خرید کر رکھی جاسکتی ہیں۔ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر دو دن تک چل سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں