0

چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف


بیجنگ: چین میں کووڈ-19 کی تشخیص کیلیے ایک ٹیسٹ متعارف کرایا گیا ہے جس کے لیے نمونے حلق یا ناک کے بجائے مقعد سے لیے جاتے ہیں اور یہ ٹیسٹ زیادہ آسان اور قابل اعتماد ہے۔ دسمبر 2019 میں سامنے آنے والے مہلک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی تھی اور دنیا کو ایک بار پھر نئی وبا کا سامنا تھا۔ ایک ایسے دشمن کا سامنا تھا جس کی ہیئت، ساخت، مزاج اور وار سے متعلق معلومات نہ ہونے کے برابر تھیں۔سب سے پہلا مرحلہ اس وائرس کی تشخیص کا تھا جس کیلیے دو طریقے وضع کیے گئے تھے: سواب ٹیسٹ، جس کیلیے ناک اور حلق سے بلغم یا تھوک کا نمونہ لیا جاتا ہے؛ جبکہ دوسرا اینٹی باڈیز ٹیسٹ، جس میں خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔ ماہرین دونوں میں سے سواب ٹیسٹ کو زیادہ بہتر قراد دیتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں