0

کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں کے مسائل سے متعلق سوالات کیے۔ عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کیے۔ نجیب ہارون نے کہا کہ 2023 تک کچھ نہیں ہوگا، کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں۔ تو نجیب ہارون نے جواب دیا کہ وزیراعظم صاحب میں میں بالکل ٹھیک بتارہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں